بھارت

بھارت : چھتیس گڑھ میں نکسلیوں کے خلاف آپریشن کے لئے بھارتی پیراملٹری کے 4ہزاراضافی اہلکار تعینات

نئی دہلی: بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں نکسل وادیوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کے لئے پیراملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس نے ریاست کے علاقے بستر میں 4ہزارسے زائد اہلکاروں پر مشتمل چاراضافی بٹالین تعینات کردی ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی حکام نے بتایا کہ ان اہلکاروں کو دنتے واڑہ اور سکما اضلاع کے دور دراز علاقوں میں تعینات کیا جارہاہے اور وہ علاقے کو محفوظ بنانے اور ترقیاتی کاموں میں سہولت فراہم کرنے کے لیے وہاں اپنے کیمپ قائم کریں گے۔سی آر پی ایف گزشتہ تین سال میں چھتیس گڑھ میں پہلے ہی ایسے 40کیمپ قائم کرچکی ہے۔ آپریشن کو بکتر بند گاڑیوں، یو اے ویز،تربیت یافتہ کتوں اور مواصلاتی آلات کی مدد حاصل ہوگی۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button