بھارت
گجرات میں بی جے پی حکومت کا دھوکہ نہیں چلے گا: راہل گاندھی
نئی دلی07نومبر(کے ایم ایس)
بھارت میں کانگریس پارٹی کے رہنماء راہل گاندھی نے بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت کو ایک دھوکہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ گجرات کے انتخابات میں یہ دھوکہ نہیں چلے گا۔
راہل گاندھی نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ گجرات کے عوام بی جے پی کی حکومت کی حقیقت کو سمجھ چکے ہیں اوروہ اس دھوکے سے آزاد ہوکر تبدیلی چاہتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اگر کانگریس گجرات میں برسر اقتدارآئی تو عوام سے کئے گئے تمام وعدوں کو پورا کرے گی۔ راہل گاندھی نے کہاکہ کانگریس گجرات میں 500روپے میں ایل پی جی سلنڈر، نوجوانوں کو 10لاکھ ملازمتیں اور 3لاکھ کسانوں کے قرضے معاف کرے گی ۔انہوں نے کہاکہ ہم عوام کو بی جے پی کے فریب سے بچائیں گے اور ریاست میں تبدیلی کا جشن منائیں گے۔