بھارتی فوج نے مقتول شہریوں کی 6 لاشیں چھپانے کی کوشش کی:ناگالینڈ حکومت کی تصدیق
کوہیما 07 دسمبر (کے ایم ایس) بھارتی ریاست ناگالینڈ کی حکومت نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ بھارتی فوج نے مقتول15 شہریوں میں سے 6 کی لاشیں چھپانے کی کوشش کی تھی۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج نے اتوار کو ناگالینڈ کے ضلع مون میں کم از کم 15 شہریوں کو گولی مار کر قتل کر دیا تھا۔ فوج نے قتل کئے گئے 15شہریوں میں سے 6کی لاشیں لپیٹ کر دوسرے ٹرک میں ڈالدیں اور اس کے اوپرترپال اوڑھ کر لاشوں کوچھپانے کی کوشش کی ۔ ریاست کے کمشنر نے ایک بیان میں تصدیق کی کہ سیکورٹی فورسز نے 6 لاشوں کو لپیٹ کر دوسرے ٹرک میں لوڈ کیااور ترپال سے چھپانے کی کوشش کی۔ ناگالینڈ کے کمشنرRovilatuo Morاور ریاستی پولیس کے ڈائریکٹر جنرلT. John Longkumer نے5 دسمبر کو عینی شاہدین اور مقامی باشندوں سے بات کرنے کے بعدتیار کی گئی ایک رپورٹ میں کہا کہ خصوصی فورسز کے اہلکاروں نے چھ دیہاتیوں کی لاشوں کو چھپانے کی کوشش کی۔ رپورٹ میں کہاگیا کہ بظاہران کا ارادہ لاشوں کو اپنے بیس کیمپ لے جانا تھا۔سینئر بھارتی صحافی تردیپ کے منڈل نے بھی یہ چونکا دینے والی خبر اپنے ٹوئٹر اکاو¿نٹ سے شیئر کی ہے۔