انسانی حقوق

اقوام متحدہ سے بیگناہ کشمیریوں کے ماورائے عدالت قتل کی تحقیقات کیلئے انکوائری کمیشن کے قیام کا مطالبہ

سری نگر: اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل پر زور دیا گیا ہے کہ وہ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں کی طرف سے بیگناہ لوگوں کے ماورائے عدالت قتل کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیشن کے قیام کے لیے قرارداد منظور کرے۔
کشمیر میڈیا سروس کی طرف سے جاری کی گئی ایک رپورٹ میں کہا گیا کہ بھارتی فوجیوں نے رواں ہفتے 9 ستمبر کو ضلع راجوری کے علاقے نوشہرہ میں ایک جعلی مقابلے کے دوران مزید دو نوجوانوں کو شہید کیا۔ قبل ازیں پونچھ کے علاقے سرنکوٹ سے تعلق رکھنے والا محمد منظور بھارتی فوجیوں کے تشدد سے شہید ہوا تھا۔رپورٹ میں کہا گیا کہ بھارتی فورسز اہلکارکشمیری نوجوانوںکو عسکریت پسندوں سے روابط کے بے بنیاد الزات پر گرفتار کر لیتے ہیں جس کے بعد انہیں جعلی مقابلوں میں شہید کیا جاتا ہے۔محمد منظور کو 10اور 11اگست کی درمیانی شب گرفتار کیا گیا تھا اور بعد میںانہیں دوران حراست تشدد کر کے شہید کیا گیا۔ فورسز اہلکاروںنے مقتول کے اہلخانہ کو دھمکیاں دیں کہ اگر انہوںنے تشدد کے بارے میں بات کی تو انہیں سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے۔
رپورٹ میں بھارتی جیلوں میں قید پاکستانیوں کا بھی تذکرہ کیا گیا ہے ۔ محمد علی حسین نامی ایک پاکستانی قیدی کو 17 اگست 2022 کو جموں کے علاقے ارنیا جبکہ ایک اور قیدی ضیاءمصطفی کو اکتوبر 2021 میں پونچھ کے جنگلات میں فرضی مقابلوں شہید کیا گیا۔ بھارتی فورسز نے1989 سے اب تک 96ہزار3سو 47کشمیر یوں کو شہید کیا ہے جن میں سے 7ہزار3سو 48کو جعلی مقابلوں یا دوران حراست بہیمانہ تشدد کے ذریعے شہید کیا گیا۔
کے ایم ایس رپورٹ میں عالمی برادری پر زور دیا گیا کہ وہ مقبوضہ جموں وکشمیر میں انسانیت کے خلاف جاری سنگین بھارتی جرائم کا نوٹس لے۔KMS-01/M

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button