مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارتی فوجی آئے روز بے گناہ لوگوں کوشہیداور گرفتار کر رہے ہیں : صمد انقلابی

سرینگر27 نومبر (کے ایم ایس)غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں اسلامی تنظیم آزادی جموں و کشمیر کے چیئرمین عبدالصمد انقلابی نے کہا ہے کہ بھارتی فوجی آئے روز علاقے میںبے گناہ لوگوں بالخصوص نوجوانوں کوشہیداور گرفتار کر رہے ہیںجو قابل مذمت ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق عبدالصمد انقلابی نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ بھارت کے بد ترین مظالم کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو کمزور نہیں کر سکتے اور وہ مکمل کامیابی تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔انہوں نے کہا کہ بھارتی شہر آگرہ کی ایک عدالت نے تین کشمیری طلباءکے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کر دی ہے جنہیں 24 اکتوبر 2021 کو آئی سی سی ٹی ٹونٹی عالمی کپ کے ایک میچ میں بھارت کے خلاف پاکستان کی جیت پر خوشی کا اظہارکرنے پر گرفتار کیا گیا تھا۔ انہوں نے طلباءکی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔
دریں اثناءاسلامی تنظیم آزادی کے چیئرمین نے بھی اسلامی سکالر مولانا محمد یوسف اصلاحی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور سوگوار خاندان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button