مقبوضہ جموں و کشمیر
مقبوضہ جموں وکشمیر: بجبہاڑہ میں بھارتی فوجیوں کی محاصرے اورتلاشی کی کارروائی
سرینگر 25 دسمبر (کے ایم ایس)غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میںبھارتی فوجیوں نے ضلع اسلام آباد کے علاقے بجبہاڑہ میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی شروع کردی۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوجیوں نے بجبہاڑہ کے علاقے خوش روئی کلاں کے تمام داخلی اورخارجی راستوں کو بند کردیا اورگھرگھر تلاشی کی کارروائی شروع کردی۔ علاقے میں فائرنگ کی آوازیں بھی سنی گئیں ۔ آخری اطلاعات آنے تک علاقے میں فوجی آپریشن جاری تھا۔ اس سے پہلے بھارتی فوجیوں نے شوپیاں اور پلوامہ اضلاع میں محاصرے اورتلاشی کی کارروائیوں کے دوران چار نوجوانوں کو شہیدکردیا۔