اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمشنر سے مقبوضہ کشمیر کی ابتر صورتحال کا نوٹس لینے کی اپیل
جنیوا: اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل (یو این ایچ آر سی) کے 57 ویں اجلاس میں انٹرنیشنل مسلم وومن یونین کی جانب سے پیش کردہ ایک بیان میں ہائی کمشنر پر زور دیا گیا کہ وہ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین صورتحال کا نوٹس لیں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق شمیم شال نے کشمیر پر اپنا بیانیہ پیش کرتے ہوئے تشویش کا اظہار کیا کہ ہائی کمشنر کے دفتر کی دو رپورٹس کے باوجود مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کو نظر انداز کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے سیاسی رہنماو¿ں، انسانی حقوق کے کارکنوں اور صحافیوں سمیت 5ہزار سے زائد بے گناہ کشمیریوں کی حراست اور خواتین کی عصمت دری کو جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے کا حوالہ دیتے ہوئے ہائی کمشنر سے مطالبہ کیا کہ وہ ابتر صورتحال کا نوٹس لیں اور بھارت پر زور دیں کہ وہ تحقیقاتی مشن کو مقبوضہ علاقے کا دورہ کرنے کی اجازت دے۔.