اقوام متحدہ : صحافی نے مقبوضہ جموں وکشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں کا معاملہ اٹھایا
جنیوا:
اقوام متحدہ میں ایک صحافی نے بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں میں بھارتی فورسز کی طرف سے جاری انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کا معاملہ اٹھاتے ہوئے عالمی ادارے کی انسانی حقوق کونسل کے صدر Omar Zniberسے اس بارے میں سوال کیا ۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق صحافی نے ایک پریس بریفنگ کے دوران اقوام متحدہ کے سابق ہائی کمشنر برائے انسانی حقوقZeid Ra’ad Al Hussein.کیطرف سے مقبوضہ جموںوکشمیر پر چند برس قبل جاری کی گئی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ کونسل نے مذکورہ رپورٹ میں شامل سفارشات کے حوالے سے تاحال مزید کوئی پیش رفت نہیں کی ۔
صحافی نے کہا کہ تشدد اور بلا جواز گرفتاریوں سمیت انسانی حقوق کی پامالیوں کی مسلسل اطلاعات کے باوجود کونسل نے کوئی موثر نوٹس نہیں لیا۔Omar Zniber نے صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے محض اتنا کہا کہ مخصوص مسائل کو اٹھانا بنیادی طور پر رکن ریاست اور اسٹیک ہولڈرز کی ذمہ داری ہے۔