بھارت

کھٹمنڈو:بھارتی سفارتخانے میں سیکورٹی گارڈ کی خودکشی

کھٹمنڈو 05 جولائی (کے ایم ایس)
نیپال کے دارلحکومت کھٹمنڈو میں بھارتی سفارتخانے میں تعینات ایک سیکورٹی گارڈ نے اپنی سروس رائفل سے گولی مار کر خودکشی کرلی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی سفارت خانے کے ایک اہلکار نے میڈیا کوبتایا ہے کہ بھارتی ریاست اتراکھنڈ کے رہائشی سیکورٹی گارڈ نے سفارتخانے میں اپنی ڈیوٹی کے دوران خود کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔تفصیلات کے مطابق متاثرہ گارڈشدیدڈپریشن کا شکار تھا۔واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔واضح رہے کہ جنوری 2005میں بھی نیپال میں بھارتی سفارت خانے کے احاطے میں ”حادثاتی طورپرفائرنگ”میں بھارتی سینٹرل انڈسٹریل سیکورٹی فورس کے دوگارڈز ہلاک اور ایک زخمی ہوگیاتھا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button