مقبوضہ جموں و کشمیر
ہائی کورٹ نے کالے قانون کے تحت دو کشمیریوں کی نظر بندی کالعدم قرار دے دی
سرینگر: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ہائی کورٹ نے کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت دو کشمیریوں کی غیر قانونی نظربندی کو کالعدم قرار دیتے ہوئے ان کی فوری رہائی کا حکم دیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جسٹس سنجے دھرپر مشتمل بینچ نے 27اکتوبر 2022کو شوپیاں کے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کی طرف سے غازی احمد بٹ کی نظر بندی کے احکامات کو کالعدم قراردیا ۔عدالت نے عادل فیاض لون کی نظربندی کو منسوخ کر دیاجن کو ضلع مجسٹریٹ شوپیاں کے 28نومبر 2022 کے جاری کردہ حکم نامے پرنظربندکیاگیا تھا۔عدالت نے حکم دیا کہ دونوںنظربند افراد کو فوری طور پر رہا کیا جائے۔