جموں

راجوری سڑک حادثے میں بھارتی فوج کاکمانڈو ہلاک، 5زخمی

جموں: غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر کے ضلع راجوری میں بھارتی فوج کا ایک چھاتہ بردار کمانڈوہلاک اور پانچ دیگر زخمی ہو گئے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق یہ حادثہ ضلع کے علاقے منکوٹ میں اس وقت پیش آیاجب ان کی گاڑی سڑک سے پھسل کر گہری کھائی میں جاگری۔ حادثے میںبھارتی فوج کا ایک کمانڈو لانس نائیک بلجیت سنگھ ہلاک جبکہ 5 اہلکارزخمی ہوگئے۔قابض حکام نے بتایا کہ بھارتی فوج کی گاڑی کو شدید نقصان پہنچا ہے اور ایک اور فوجی اہلکار کی حالت تشویشناک ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button