جموں

کٹھوعہ :بھارتی فوجیوں نے 24 افراد گرفتار کر لیے

arrestجموں: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فوجیوں نے ضلع کٹھوعہ کے مختلف علاقوں میں کم از کم 24 افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق یہ گرفتاریاں فوجیوں کی طرف سے ضلع کٹھوعہ کے مختلف علاقوں میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں اور گھر گھر چھاپوں کے دوران کی گئیں۔
بھارتی فوجیوں اور پیرا ملٹری اہلکاروں نے مقبوضہ وادی کے کولگام، اسلام آباد، گاندربل، بانڈی پورہ، بارہمولہ اور کپواڑہ اضلاع کے علاوہ جموں خطے کے کٹھوعہ، ڈوڈہ، سانبہ، راجوری اور پونچھ اضلاع کے مختلف علاقوں میں محاصرے اور تلاشی کی پر تشدد کارروائیاں جاری رکھی ہوئی ہیں۔
دریں اثنا بھارتی فوجیوں نے لداخ خطے کے ضلع لیہہ میں نیوما کے مقام پرTsering Chinba اور Stanzin نامی دو افراد گرفتار کر لیے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button