بھارت

اڈانی کا زوال 2023میں ہوا، مودی کا 2024میں ہوگا، سی پی آئی ایم

پٹنہ09فروری(کے ایم ایس)کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (مارکسسٹ) نے کہا کہ روراں برس(2023)میں صنعت کار اڈانی زوال کا شکار ہوا ہے جبکہ 2024میں نریندر مودی کا زوال ہو گا۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (مارکسسٹ) کے جنرل سیکرٹری دیپا نکر بھٹہ چاریہ نے اڈانی کے بارے میں ہنڈن برگ کے انکشافات کے بعد حزب اختلافات کی جماعتوںکی طرف سے اس حوالے سے تحقیقات کیلئے ایک مشترکہ پارلیمنانی کمیٹی(جے پی سی)کے مطالبے کو درست قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اڈانی کے بارے میں ہنڈنبرک کے انکشافات بھاریہ جنتاپارٹی (بی جے پی) اور راشٹریہ سوائم سیوک سنگھ(آر ایس ایس ) کی مشترکہ لوٹ کھسوٹ اور جھوٹ کا پہلا بڑا خلاصہ ہے ۔
انہوں نے کہا کہ حزب اختلاف کی جماعتوں کی طرف سے اس معاملے کی جے پی سی کے ذریعے تحقیقات کا مطالبہ بالکل جائز ہے۔انہوں نے کہا کہ انکی جماعت اس حوالے سے ایک ملک گیر مہم چلائے گی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button