Worldبھارت

مالدیپ میں چین نواز پی این سی نے بھاری اکثریت سے انتخابات جیت لیے

بھارتی فوجیوں کے انخلاء اور چین کے ساتھ کام جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ

download (11)مالے23اپریل:
مالدیپ کے صدر محمد معیزو کی پارٹی نے ملک کے پارلیمانی انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق مالدیپ کے الیکشن کمیشن کے ابتدائی نتائج کے مطابق محمد معیزو کی پارٹی پیپلز نیشنل کانگریس نے 93میں سے 65نشستیں حاصل کیں ۔رپورٹس کے مطابق اہم اپوزیشن پارٹی مالدیپ ڈیموکریٹک پارٹی صرف 12نشستیں حاصل کرسکی جبکہ پہلے اس کے پاس65 نشستیں تھیں۔چین اور بھارت دونوں مالدیپ کو اپنی طرف راغب کررہے ہیں کیونکہ وہ انڈو پیسفک کے خطے میں اپنا اثر و رسوخ بڑھانے کی کوشش کررہے ہیں۔گزشتہ سال صدر منتخب ہو نے والے محمد معیزونے ملک کی”انڈیا فرسٹ”پالیسی کو ختم کرنے کا عزم ظاہر کیاہے جس سے بھارت کے ساتھ اس کے تعلقات کشیدہ ہوئے۔ ان کی حکومت نے مالدیپ میں موجود درجنوں بھارتی فوجیوں کو ملک سے چلے جانے کے لیے کہا ہے جس سے تجزیہ کاروں کے مطابق چین کے ساتھ اس کے تعلقات میں مزید گرمجوشی پیدا ہوگی۔
ادھراتوار کو ہونیوالے انتخابات میں فتح کے بعدمالدیپ کے صدر محمد معیزوکے دفتر کی طرف سے جاری ایک بیان میں ملک سے بھارتی فوج کے انخلاء اور چین کے تعاون سے تعمیراتی منصوبوں پر کام جاری رکھنے کا عزم ظاہرکیاگیاہے۔ انتخابات میں محمد معیزو کی کی پارٹی پیپلز نیشنل کانگریس نے دو تہائی سے زائد اکثریت حاصل کی ہے ۔مالدیپ میں تعینات بھارتی فوجیوں میں سے پہلے ہی کئی بھارت واپس جاچکے ہیں جبکہ باقی دس مئی تک انخلا ء کریں گے ۔بیان میں کہاگیاہے کہ مالدیپ کی خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیاجائیگا۔
واضح رہے کہ صدر نے مالدیپ میں بھارتی فوجیوں کی فوجیوں کی تعیناتی کو ملک کی توہین قراردیاتھا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button