پرینکا گاندھی نے لوک سبھا سے مودی کی تقریر کو اسکول میں ریاضی کا پیریڈ قرار دیدیا
نئی دلی:
بھارت میں حزب اختلاف کی مرکزی جماعت کانگریس کی رہنماء پریانکا گاندھی نے وزیراعظم نریندر مودی کی لوک سبھا میں تقریر کو ریاضی کا پیریڈ قرار دے دیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق اپوزیشن جماعت کانگریس نے ہفتے کے روزنریندر مودی کی تقریر میں بیان کی گئیں 11قراردادوں کو کھوکھلا قرار دیاہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم نریندر مودی کی لوک سبھا میں 110منٹ سے زائد کی تقریر پر تبصرہ کرتے ہوئے پریانکا گاندھی نے اسے اسکول کے ریاضی کے 2 پیریڈ قراردئے ۔انہوں نے کہا کہ نریندر مودی کی تقریر نے ہمیں بور کردیا تھا، وزیراعظم نے ایک بھی ایسی بات نہیں کہی جو نئی ہو۔پریانکا گاندھی نے کہا کہ میں نے سوچا تھا کہ وزیراعظم کچھ نیا اور کچھ اچھا کہیں گے۔انہوں نے یہ سوال بھی کیا کہ وزیراعظم مودی کے وزیر داخلہ امیت شاہ اور وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ ایوان میں کیوں موجود نہیں تھے۔