محاصرے اور تلاشی

مقبوضہ جموں وکشمیر : راجوری، ریاسی اضلاع میں گھروں پر” این آئی اے کے چھاپے

ضلع پونچھ میں ایک اور کشمیری کی جائیداد ضبط

جموں: بدنام زمانہ بھارتی تحقیقاتی ادارے نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) نے بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے راجوری اور ریاسی اضلاع میں آج صبح سویرے چھاپوں اور تلاشی کی کارروائی کا سلسلہ شروع کر دیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق تحقیقاتی ادارے کی ٹیمیں دونوں اضلاع میں گھروں کی تلاشی لے رہی ہیں۔ آپریشن کے دوران نوجوانوں کو سخت ہراساں کیا جا رہا ہے اور ان سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔ آخری اطلاعات تک تلاشی کی کارروائی جاری تھی۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کی رپورٹس میں کہا گیا کہ یہ چھاپے ضلع ریاسی کے علاقے شیو کھوری میں 9جون کویاتریوں کی ایک بس پر ہونے والے حملے کے سلسلے میں مارے جا رہے ہیں ۔ واقعے میں 9یاتری ہلاک جبکہ 41زخمی ہوگئے تھے۔بھارتی وزارت داخلہ نے اس معاملے کی تحقیقات کا کام این آئی اے کو سونپا ہے۔
ادھر ریاستی ایک اور بھارتی تحقیقاتی ادارے سٹیٹ انویسٹی گیشن ایجنسی(ایس آئی اے) نے پونچھ ضلع کے علاقے درہ بگیال میں ایک نوجوان محمد ارشد کی 10 مرلے سے زائد اراضی ضبط کر لی ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button