مقبوضہ جموں و کشمیر

”بی جے پی“ نے جموں وکشمیر کو اقتصادی بدحالی کی طرف دھکیل دیا ہے، عمر عبداللہ

جموں:بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے کہا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے کشمیر کو اقتصادی بدحالی کی طرف دھکیل دیا ہے اور وہ اپنے حقیر مفادات کیلئے عوام میں دوریاں پیدا کر رہی ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق عمر عبداللہ جموںخطے میں انتخابی ریلیوں سے خطاب کے دوران کہا کہ 5اگست2019سے پہلے جموںوکشمیر کی زمینوں پر صرف یہاں کی آبادی کا حق تھا ، نوکریوں صرف یہاں کے مقامی نوجوانوں کیلئے ہوتی تھیں ، یہاں کے پہاڑوں ، دریاﺅں اور دیگر وسائل پر پہلا حق یہاں کے عوام کا تھا لیکن بی جے پی نے ان سارے حقوق سے کشمیریوں کو محروم کر دیا۔ انہوںنے کہا کہ شاہراہوں کے منصوبے ہوں ، بجلی کے منصوبے ہوں ، ٹنل منصوبے ہوں ، دریاﺅں سے ریت بجری نکالنی ہوتمام مزدور غیر کشمیری لائے جاتے ہیں جبکہ ٹھیکدار بھی باہر ہی کے ہوتے ہیں اور جموںوکشمیر کے لوگوںکو کچھ بھی نہیںملتا۔ انہوںنے کہا کہ یہ سب بی جے پی کا کیا دھرا ہے۔
عمر عبداللہ نے کہا کہ بی جے پی نے یہاں سرکاری ملازمت کے دروازے صرف باہر کے لوگوں کے لیے کھلے رکھے ہیں ، بی جے پی نفرت پھیلا کر اور لوگوں کو ڈرا دھمکا کرووٹ حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہے ، وہ لوگوں کو تقسیم کر کے حکومت میں آنا چاہتی ہے۔
انہوںنے مزید کہا کہہ ہمیں ان لوگوں کو مسترد کرنا ہوگا جو یہاں کے عوا م ، ووٹوں اور مینڈیٹ کو تقسیم کرنے پر تلے ہوئے ہیں۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button