مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں وکشمیر:درگاہ چرار شریف کا مینار زلزلے کے باعث ٹیڑھا ہو گیا

سرینگر05 فروری (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں ضلع بڈگام کے علاقے چرار شریف میں واقع شیخ االعالم شیخ نور الدین نورانی ؒ کے مزار کامینار آج صبح آنے والے زلزلے کے باعث ٹیڑھاہو کر ایک طرف جھک گیا۔
ایڈمنسٹریٹر وقف بورڈ چرار شریف کے حوالے سے خبر رساں ادارے ”کے این او“ نے اطلاع دی ہے کہ پورے کشمیر میں محسوس کیے گئے شدید زلزلے کی وجہ سے مزار کا مینار جھک گیا اور اپنی اصلی شکل کھو بیٹھا۔انہوں نے کہا تاہم مزار کو کوئی بڑا نقصان نہیں پہنچا ہے۔
آج صبح پاکستان ، بھارت ، مقبوضہ جموں وکشمیر کے مختلف علاقوں میں آنے والے زلزلے کی شدت 5 اعشاریہ 9 ریکارڈ کی گئی ہے جس کا مرکز افغانستان میں ہندوکش کاعلاقہ تھا۔ زلزلہ 210 کلو میٹر گہرائی میں آیا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button