خصوصی رپورٹ

عالمی برادری بے گناہ کشمیریوں کا قتل وغارت روکنے میں مدد کرے: ڈی ایف پی

سرینگر:غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی نے قابض بھارتی فورسز کے ہاتھوں بے گناہ کشمیریوںکے قتل وغارت اور تشدد پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ڈی ایف پی کے ترجمان ایڈووکیٹ ارشد اقبال نے سرینگر میں جاری ایک بیان میںکولگام اور کٹھوعہ اضلاع میں کشمیری نوجوانوں کی حالیہ شہادتوںکا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ قابض افواج کی طرف سے بے گناہ شہریوں کا خون بہائے جانے سے حالات معمول کے مطابق ہونے کے مودی حکومت کے دعوے کی قلعی کھل جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائیاں اس بات کی یاد دہانی کراتی ہیں کہ کس طرح قابض بھارتی فورسز معصوم شہریوں کو جعلی مقابلوں میں نشانہ بناتی ہیں۔ترجمان نے کشمیری نوجوانوں کی مسلسل خونریزی اور ٹارگٹ کلنگ کی مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ اس سنگین صورتحال کا نوٹس لے اور بھارتی حکومت پر دبائو ڈالے کہ وہ مقبوضہ علاقے میں معصوم شہریوں کا قتل عام بند کرے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button