مقبوضہ جموں و کشمیر

لداخ :کرگل میں حسن نصراللہ کے قتل کے خلاف احتجاجی مظاہرے

کرگل:غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں لداخ خطے کے کرگل قصبے میں لبنان کی مزاحمتی تحریک حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصر اللہ کی شہادت پر ہزاروں افراد نے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے ان کے قتل کو بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی قرار دیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق امام خمینی میموریل ٹرسٹ کرگل کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرے کے شرکاء نے فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیااور امریکی و اسرائیلی جارحیت کے خلاف نعرے لگائے۔مظاہرین نے حسن نصراللہ کی تصاویر اورفلسطین کے جھنڈے اٹھائے”الوداع نصراللہ ”اور”شہادت سعادت” کے نعرے لگائے۔ امام خمینی میموریل ٹرسٹ کے ایگزیکٹو چیئرمین شیخ صادق رجائی نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ نصر اللہ کی شہادت امریکہ اور اسرائیل کے زوال کی علامت ہے۔ حزب اللہ زندہ اورتابندہ ہے اور یہ غیر انسانی کارروائی اسرائیل کے زوال کی طرف ایک بڑا قدم ہے۔احتجاجی مظاہرہ حسینی پارک سے شروع ہوا اوراثناء عشریہ چوک سے گزرتا ہوا جامع مسجد کرگل پر اختتام پذیر ہوا جہاں حاجی اصغر علی کربلائی نے خطاب کرتے ہوئے حسن نصر اللہ کو خراج عقیدت پیش کیا۔ جمعیت علماء اثناء عشریہ کرگل نے بھی حسن نصراللہ کے لئے فاتحہ خوانی کی۔ لداخ جو جموں اور کشمیر کا حصہ ہے، کے لوگوں کے نزدیک حسن نصراللہ غیر ملکی قبضے کے خلاف مزاحمت کی ایک علامت تھے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button