مقبوضہ جموں و کشمیر

کرناٹک: کالج انتظامیہ نے حجاب پہن کر آنے والی طالبات کو کلاس میں جانے نہیں دیا

بنگلورو29مئی( کے ایم ایس) بھارتی ریاست کرناٹک کے ضلع کنٹر کے ایک کالج کی انتظامیہ نے حجاب پہن کر آنے والی متعدد مسلم طالبات کو واپس گھر بھیج دیا۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق یہ واقعہ منگلورو یونیورسٹی سے وابستہ ایک کالج میں پیش آیا۔ کرناٹک کے وزیر تعلیم بی سی ناگیش نے ہدایت دے رکھی ہے کہ کمرہ جماعت میں صرف ان طلباءکوہی جانے کی اجازت دی جائے جو وردی پہن کر آئیں۔12کے قریب مسلم طالبات جب حجاب پہن کر کالج پہنچیں تو انہیں اندر نہیںجانے دیا گیا۔ طالبات نے جب حجاب پہن کر ہی کلاسز میںجانے پر اصرار کیا لیکن پرنسپل نے انہیں روک دیا۔ باحجاب طالبات کو کالج کے کتب خانے میں بھی جانے کی اجازت نہیں دی گئی ۔ بالآخر یہ طالبات واپس گھروں کو لوٹ گئیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button