مقبوضہ جموں و کشمیر

شوپیاں اور پلوامہ میں ریاستی تحقیقاتی ادارے کے چھاپے

سرینگر28دسمبر(کے ایم ایس)

غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ریاستی تحقیقاتی ادارے ایس آئی اے نے آج شوپیاں اور پلوامہ کے اضلاع میں مختلف مقامات پر چھاپے مارے اور تلاشی لی۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ایس آئی اے کے اہلکاروں نے ضلع شوپیاں اور ضلع پلوامہ میں دو مقامات پر چھاپے مارے اور تلاشی کی کارروائیاں کیں۔تلاشی کے دوران اہلکاروں نے موبائل اور لیپ ٹاپ سمیت ڈیجیٹل آلات اور اہم دستاویزات کو ضبط کیں۔واضح رہے کہ یہ چھاپے کالے قانون غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے کالے قانون یو اے پی اے کے تحت درج ایک مقدمے کی تحقیقات کے سلسلے میں مارے گئے ۔اس مقدمے میں گرفتار دو نوجوان فی الحال عدالتی حراست میں ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button