مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارتی حکومت نے کشمیریوں کو مکمل طور پر دیوار کیساتھ لگا دیا ہے، تجزیہ کار

سری نگر: ھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں سیاسی تجزیہ کاروں اور سول سوسائٹی ارکان نے مودی کی زیر قیادت بی جے پی کی بھارتی حکومت کی طرف سے اگست 2019 کے بعد سے علاقے میں کیے جانے والے غیر قانونی اقدامات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیریوں کو مکمل طورپر دیوا ر کیساتھ لگا دیا گیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق تجزیہ کاروں اور سول سوسائتی ارکان نے سرینگر میں اپنے میڈیا انٹرویوز میں کہا کہ مودی حکومت کے اقدامات کے نتیجے میں خطے کی سیاسی، آئینی، ثقافتی اور اقتصادی خودمختاری کو منظم طریقے سے نقصان پہنچا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مقبوضہ جموںوکشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بھارتی حکومت کے اقدام کا اصل مقصد کشمیریوں سے انکی شناخت چھیننا اور علاقے میں آبادی کے تناسب کو تبدیل کرنا ہے۔ انہوںنے کہا کہ بھارتی اقدامات کے نتیجے میں کشمیریوں کو اپنی بقا کے خطرے کا سامنا ہے اور وہ اپنی تاریخ اور روایات کو محفوظ رکھنے کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔
تجزیہ کاروں ، سول سوسائٹی کے ارکان نے کہاکہ بھارتی حکومت نے کشمیریوں کو مکمل طور پر دیوار کیساتھ لگا دیا ہے، غیر کشمیریوں کومقامی لوگوں کے سروںپر مسلط کیا جا رہا ہے، دس لاکھ سے زائد بھارتی فورسز اہلکاروں نے مقبوضہ علاقے کو ایک بڑی جیل میں تبدیل کر کے ہرطرف خوف و دہشت کا ماحول پیدا کر رکھا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ جموںوکشمیر کے بارے میں اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل درآمد میں بھارت واحد رکاوٹ ہے لہذا عالمی برادی کو چاہیے کہ وہ بھارتی ہٹ دھرمی اور غیر حقیقت پسندانہ طرز عمل کا نوٹس لے اور اس پر ان قراردادوں پر عملدر آمد کیلئے دباﺅ ڈالے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button