مقبوضہ جموں و کشمیریوم یکجہتی کشمیر

مقبوضہ کشمیر:پوسٹروں کے ذریعے یوم یکجہتی کشمیر منانے پر پاکستان کا شکریہ ادا کیاگیا

سرینگر 02فروری (کے ایم ایس)غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کے مختلف علاقوں میں پوسٹر چسپاں کئے گئے ہیں جن میں کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کی حمایت جاری رکھنے پر پاکستان کا شکریہ ادا کیاگیا ہے ۔
جموں و کشمیر چناب فریڈم فورس کی طرف سے سرینگر، بارہمولہ اور وادی کشمیر کے دیگر علاقوں میں دیواروں اور ستونوں چسپاں کئے گئے پوسٹروں چسپاںکیے گئے ہیں۔پوسٹروں پر "گو انڈیا گو بیک،کشمیر بنے گا پاکستان اورکشمیری 5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر کے طور پر منانے پر پاکستان کے شکرگزار ہیں” جیسے پیغامات درج ہیں ۔یہ پوسٹرز مقبوضہ علاقے میں یوم یکجہتی کشمیر سے قبل لگائے گئے ہیں جو بھارتی ریاستی دہشت گردی کے شکار مقبوضہ کشمیرکے مظلوم عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے ہر سال 5 فروری کو آزاد کشمیر، پاکستان اور بیرون ملک منایا جاتا ہے۔ پوسٹروں کے ذریعے بھارتی تسلط سے آزادی کی جدوجہد جاری رکھنے کے کشمیری عوام کے عزم کا اعادہ کیا گیا ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button