پاکستان

امید ہے کشمیریوں کو جلد ہی انکا حق خودارادیت دیا جائیگا،وزیر اعظم شہباز شریف

اسلام آباد :
وزیراعظم شہباز شریف نے امید ظاہر کی ہے کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیری عوام کو جلد ہی انکا ناقابل تنسیخ حق خودارادیت دیا جائیگا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق وزیر اعظم شہبا ز شریف نے ان خیالا ت کااظہار اسلام آباد میں ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم کے ساتھ ون آن ملاقات اور وفود کی سطح پر بات چیت کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس میں کیا۔انہوں نے کہا کہ دونوں فریقین نے مسئلہ کشمیر پر تبادلہ خیال کیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ مقبوضہ کشمیرمیں گزشتہ کئی دہائیوں سے بے مثال قربانیوں کے باوجود کشمیریوں کو انکے حق خودارادیت سے مسلسل محروم رکھا جا رہا ہے۔انہوںنے کہاکہ مقبوضہ علاقے میں ہزاروں کشمیریوں کو شہید کردیاگیا ہے جبکہ ہزاروں جیلوں میں غیر قانونی طورپر قید ہیں ۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ کشمیریوں کو جلد ہی اقوام متحدہ کی قراردادوں اورانکی خواہشات کے مطابق حق خودارادیت دیاجائیگا۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے کہاکہ انہوں نے ملائیشیا کے وزیراعظم کے ساتھ غزہ کی دل دہلا دینے والی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا ہے جہاں معصوم بچے، مرد اور خواتین جاں بحق ہو رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اسرائیلی افواج کی طرف سے غیر معمولی نسل کشی اور قتل عام کے تحت غزہ میں شہروں کو مسمار کیا جا رہا ہے جبکہ دونوں فریقوں نے فوری جنگ بندی پر زور دیا۔ملاقات کے دوران دونوں وزرائے اعظموں نے غزہ اور کشمیر سمیت علاقائی امور پر اپنے پختہ موقف کا اعادہ کیا ۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button