مقبوضہ جموں و کشمیر

نئی دلی کی عدالت نے جھوٹے مقدمے میں شبیر شاہ کی اہلیہ کی ضمانت منظور کر لی

نئی دلی 29 اکتوبر (کے ایم ایس)
نئی دلی کی ایک عدالت نے کل جماعتی حریت کانفرنس کے غیر قانونی طور پر نظر بند نائب چیئرمین شبیر شاہ کی اہلیہ ڈاکٹر بلقیس شاہ کو ان کے خلاف درج ایک جھوٹے مقدمے میں ضمانت دے دی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارت کے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے گزشتہ سال دائر کی گئی اپنی ضمنی چارج شیٹ میں ڈاکٹر بلقیس شاہ کو مقدمے میں نیا ملزم نامزد کیا تھا۔ شبیر شاہ اس وقت ایک جھوٹے اور بے بناد مقدمے میں عدالتی حراست میں ہیں۔ایڈیشنل سیشن جج دھرمیندر رانا نے جمعہ کو ڈاکٹر بلقیس شاہ کی عدالت میں پیشی پر ان کی ضمانت کی منظوری دی اور انہیں 50پچاس ہزار کے دو مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کی ۔ عدالت نے منی لانڈرنگ کے ایک مقدم میں چارج شیٹ پر نوٹس لیتے ہوئے ڈاکٹر بلقیس شاہ کے خلاف سمن جاری کیا تھا۔اس کیس میں بلقیس اور شبیر شاہ کے وکلاء ایڈووکیٹ ایم ایس خان، ایڈووکیٹ کوثر خان اورایڈووکیٹ انکت کرن عدالت میں پیش ہوئے جبکہ ای ڈی کی نمائندگی ایڈووکیٹ نوین کمار مٹا نے ضمانت کی درخواست کی مخالفت کی۔شبیر شاہ اس وقت نئی دلی کی تہاڑ جیل میں بند ہیں۔ ای ڈی اب تک ان کے خلاف کوئی ثبوت پیش کرنے میں ناکام رہی ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button