بھارت

تامل ناڈومیں ہزاروں افراد کا وقف ترمیمی بل کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

چنائی: بھارتی ریاست تامل ناڈو میں ہزاروں لوگوں نے وقف ترمیمی بل کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور مودی حکومت سے بل فوری طور پر واپس لینے کا مطالبہ کیا۔
کشمیر میڈیاسروس کے ریاست کے دارلحکومت چنائی کے علاقے ایگمور کے راجا رتنم سٹیڈیم کے قریب ہونے والے مظاہرے کی قیادت آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے جنرل سیکرٹری مولانا فضل الرحیم مجددی اور فیڈریشن آف تامل ناڈو اسلامک آرگنائیزیشن کے صدر مولانا پی اے خواجہ کر رہے تھے۔ مولانا فضل الرحیم مجددی نے اس موقع پر اپنی تقریر میں کہا کہ وقف ترمیمی بل مسلمانوں کو بے دخل کرنے کی ایک گہری سازش ہے ، وقف جائیداد مسلمانوں کے ذریعے وقف کردہ جائیدار ہے ۔ انہوںنے کہا کہ ہندوﺅں میں یہ بات پھیلائی جارہی ہے کہ وقف بورڈ والے کسی بھی زمین پر ہاتھ رکھ دیتے ہیں اور وہ وقف بورڈ کی ہو جاتی ہے جو قطعی طور پر غلط ہے ۔ انہوںنے کہا کہ اس بل کے بارے میں آہستہ آہستہ ملک میں جس طرح اب بیداری آرہی ہے وہ قابل تعریف ہے۔دیگر مقررین نے کہا کہ مذکورہ بل میں ایسی ترامیم لائی گئیں ہیں جو مسلمانوں کے ساتھ امتیازی سلوک کا باعث ہیں، بل وقف املاک پر قبضے کی راہ ہموار کرتا ہے ۔ مظاہرے میں بھارتی پارلیمنٹ کے ایوان بالا راجیہ سبھا مٰن ڈی ایم کے کے فلور رہنما تریچی شیوا، ٹی این کانگریس کمیٹی کے صدر مسٹر کے سیلوا پرونتا گئی، کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا مارکسسٹ کے ایم پی آر سچیتا نندم ،جماعت اسلامی کے ریاست صدر مولوی حنیف اور دیگر بھی شریک تھے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button