مقبوضہ جموں و کشمیر

اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی بھارت کو تباہ کر دے گی: فاروق عبداللہ

 

سرینگر:غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ نے بھارت کی طرف سے اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے مشرق وسطیٰ میں نفرت پیدا ہوگی جو بالآخر بھارت کو تباہ کردے گی ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق فاروق عبداللہ نے سرینگر میں ایک میڈیا انٹرویو میں کہا کہ اگر یہ سچ ہے کہ بھارت اسرائیل کو ہتھیار فراہم کر رہا ہے تو یہ انتہائی افسوسناک ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ وہ نفرت کو فروغ دے رہے ہیں اورمجھے لگتا ہے کہ اس سے بھارت تباہ ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ طویل مدت میں نئی دہلی کو اس چیز کی بھاری قیمت ادا کرنا پڑے گی۔انہوں نے مشرق وسطی میں بڑھتے ہوئے تنازعے کودل دہلا دینے والاقرار دیا۔ فاروق عبداللہ نے کہا کہ لبنان، غزہ، شام، ایران میں بے گناہ جانیں ضائع ہو رہی ہیں۔ انہوں نے خبردارکیاکہ اگر تنازعہ پھیل گیا تو عالمی معیشت کو نقصان پہنچے گا۔ انہوں نے شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے لیے وزیر خارجہ ایس جے شنکر کے آئندہ دورہ پاکستان کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے اسے ایک اچھا قدم قراردیا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس دورے سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں بہتری آئے گی۔فاروق عبداللہ نے دونوں ممالک پر زور دیا کہ وہ دشمنی کے بجائے امن اور خوشحالی کے لئے کام کریں۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button