بھارت

روسی چارٹرڈ فلائٹ افغانستان میں گر کر تباہ

crash-jetکابل:
روسی ایوی ایشن اتھارٹی نے کہا ہے کہ افغانستان کی فضائی حدود میں پرواز کرنے والا روس کا ایک چارٹرڈ طیارہ ریڈار اسکرین سے غائب ہو گیا ہے جبکہ افغان پولیس نے اس طیارے کے صوبے بدخشاں میں گر کر تباہ ہونے کی اطلاع دی ہے۔
روسی ایوی ایشن حکام نے آج اتوار 21 جنوری کو جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ ایک روسی رجسٹرڈ طیارہ جس پر چھ افراد سوار تھے گزشتہ رات افغانستان کی فضائی حدود میں داخل ہونے کے بعد ریڈار اسکرین سے غائب ہو گیا۔ ا±دھر افغانستان کی مقامی پولیس کے نے بتایا کہ انہیں طیارے کے حادثے کی اطلاع ملی تھی۔افغانستان کے شمالی صوبے بدخشاں کی پولیس نے آج (اتوار ) کہا کہ ا±سے اس طیارے کے گر کر تباہ ہونے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔
روسی ایوی ایشن حکام نے ایک بیان میں کہا کہ حادثے کا شکار ہونے والا طیارہ ایک چارٹر ایمبولینس پرواز تھی جس نے بھارت سے اپنا سفر شروع کیا تھا اور یہ طیارہ ازبکستان سے ہوتا ہوا ماسکو پہنچنا تھا۔
افغان صوبائی پولیس کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ یہ حادثہ گزشتہ شب انتہائی شمال میں بدخشاں کے دور افتادہ پہاڑی علاقے میں پیش آیا۔ پولیس ترجمان نے تاہم اس طیارے کی قسم کے بارے میں کوئی تصدیق شدہ تفصیلات نہیں بتائیں نہ ہی طیارہ حادثے اور اس کے نتیجے میں ہونے والی ہلاکتوں کی وجہ بتائی۔
ا±دھر بھارت کی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کہا کہ گر کر تباہ ہونے والا یہ طیارہ کوئی طے شدہ تجارتی پرواز یا بھارتی چارٹرڈ جہاز نہیں تھا۔
ہوائی جہاز بنانے والی کمپنی ڈسالٹ نے عام کاروباری اوقات سے باہر اس حادثے پر تبصرے کی درخواست کا کوئی جواب نہیں دیا۔
مقامی خبروں کے مطابق روسی ایوی ایشن حکام نے کہا ہے کہ روسی رجسٹرڈ طیارہ ہفتے کی شام کو افغانستان میں ریڈار سے غائب ہوا۔ روسی حکام نے کہا ہے کہ وہ افغانستان اور تاجکستان کے حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button