لداخ

نئی دلی: پولیس نے بھوک ہڑتال پر بیٹھے سونم وانگچک کیساتھ اظہار یکجہتی کیلئے آنے والے کئی طلباءگرفتار کر لیے

نئی دہلی:بھارتی دارلحکومت نئی دلی میں لداخ بھون کے باہر آج پولیس نے کئی لوگوں کو حراست میں لیا جہاں بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر کے خطے لداخ سے تعلق رکھنے معروف موسمیاتی کارکن سونم وانگچک اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ 6 اکتوبر سے غیر معینہ مدت کی بھوک ہڑتال پر ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھوک ہڑتال کا مقصد لداخ کو چھٹے شیڈول کا درجہ دینے کے ساتھ ساتھ دیگر مطالبات پر زور دینا ہے۔ گرفتار کے گئے افراد کو مندر مارگ تھانے لے جایا گیا۔پولیس نے کہنا ہے کہ اس نے لداخ بھون کے باہر کچھ طلباءکو حراست میں لیا جو بھوک ہڑتال پر بیٹھے وانگچک کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے آئے تھے۔پولیس نے کہا کہ وانگچک کو حراست میں نہیں لیا گیا۔
وانگچک نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ کے ذریعے گرفتاریوںکی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ افسوسناک ہے کہ دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت میں ہم خاموش احتجاج بھی نہیں کر سکتے ۔ انہوں نے عدلیہ پر زور دیا کہ وہ غیر قانونی گرفتاریوں کا نوٹس لے۔وانگچک نے انسٹاگرام پر گرفتاریوں کی ویڈیوز بھی شیئر کیں۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button