بھارت
وقف ترمیمی بل: اپوزیشن اراکین پارلیمنٹ کا مشترکہ کمیٹی کے اجلاس کا بائیکاٹ
نئی دلی:
مجوزہ وقف ترمیمی بل پر غورو خوص کیلئے قائم کی گئی مشترکہ پارلیمانی کمیٹی میں شامل حزب اختلاف کے اراکین نے حکمران بی جے پی پارٹی کے رکن کے توہین آمیز بیان پر کمیٹی کے اجلاس کا بائیکاٹ کردیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق منگل کو مسلسل دوسرے دن حزب اختلاف کے اراکین نے بی جے پی کے توہین آمیز بیان کی وجہ سے کمیٹی کے اجلاس کا بائیکاٹ کیا۔کمیٹی کے اجلاس میں شامل حزب اختلاف کے ارکان کلیان بنرجی، گورو گگوئی، اے راجہ، محمد عبداللہ اور اروند ساونت اجلاس کا بائیکاٹ کرتے ہوئے واک آئوٹ کیا۔گزشتہ روز پیر کو بھی حزب اختلاف کے ارکان نے کانگریس کے صدر ملکارجن گھڑکے کے خلاف بی جے پی کے رکن کے نازیبا بیان پر اجلاس کابائیکاٹ کیاتھا۔ حزب اختلاف کے ارکان نے میڈیا کو بتایاکہ کمیٹی وقف ترمیمی بل کے قواعد و ضوابط کے مطابق کام نہیں کر رہی ہے۔