مودی کی بی جے پی حکومت ایک اور جعلی آپریشن کی سازش کررہی ہے
اسلام آباد17ستمبر(کے ایم ایس) بھارتیہ جنتا پارٹی اپنی کھوئی ہوئی مقبولیت کو دوبارہ حاصل کرنے اور آنے والے انتخابات سے قبل سیاسی فائدہ حاصل کرنے کے لئے جعلی آپریشنوں کی اپنی ماضی کی روایت کو دہرا نے کی منصوبہ بندی کررہی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق راجستھان، مہاراشٹر، چھتیس گڑھ، جھارکھنڈ، مدھیہ پردیش، ہریانہ اور کرناٹک کی ریاستوں میں شکست کا سامنا کرنے کے بعد وہ آئندہ انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرنے کے لیے پاکستان دشمن جذبات کا فائدہ اٹھانے کی کوشش کر رہی ہے۔ پاکستان پر دہشت گردوں کو پناہ دینے اور بھارت میں انتہا پسند عناصر کی حمایت کا الزام لگاتے ہوئے مودی انتخابات جیتنے کے لیے ایک بارپھراپنی آمودہ اسکیم پر عمل پیرا ہیں ۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 16ستمبر کو اوڑی سیکٹر میں دہشت گردوں کے ساتھ مقابلے میں بھارتی فورسز کے متعدد افسران اور فوجی مارے گئے ۔ زمینی صورتحال بھارتی میڈیا کے جنگی جنون کے دعوئوں کے برعکس ہے کیونکہ کنٹرول لائن کے قریب رہنے والے باشندوں کے ویڈیو پیغامات سے واضح ہے کہ صورتحال مکمل طور پر پرسکون ہے اور بھارتی میڈیا کے دعوئوں کے برعکس اس طرح کے کسی بھی واقعے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ مودی کے سیاسی بیانیے میں رنگ بھرنے اوراوپینین پول میں بی جے پی کے حق میں رائے عامہ بنانے کے لئے بھارت کی متعصب ٹی وی چینل ”زی نیوز” نے 4 مارچ 2019 کی مودی کی تقریر کو براہ راست نشریات کے طور پر پیش کیا۔کنٹرول لائن کے قریبی علاقوں کی تصاویر معمول کی سرگرمیوں کی عکاسی کرتی ہیں جہاں مقامی چرواہے اپنے مویشیوں کے ساتھ نظر آتے ہیں۔ اس طرح کی سرگرمیاں ایک ایسے علاقے میں کیسی جاری رہ سکتی ہیں جہاں بھارتی فورسز ایک نام نہاد”شدید تصادم” میں مصروف ہیں۔ جعلی آپریشن ایک تھیٹر ڈرامہ ہے جسے بھارت نے متعدد مقاصد کے حصول کے لیے پیش کیا ہے جس میں پاکستان پر دہشت گردی کا الزام لگا کرمقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے عالمی توجہ ہٹانا شامل ہے۔ بھارتی انتخابات کے پیش نظر مودی حکومت نے اپنے ہی شہریوں اور فوجی افسروں کو نشانہ بنانے کی مہم شروع کر دی ہے۔ متعدد شواہد سے یہ بات عیاں ہے کہ بھارت ایک بار پھر مذموم سیاسی مقاصد حاصل کرنے کے لیے پلوامہ جیسا ڈرامہ رچانا چاہتا ہے۔ عالمی میڈیا رپورٹس اور آڈیو ویڈیو شواہد بھی اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ بھارتی فورسز سیاسی مقاصدکے حصول کے لیے کنٹرول لائن پر دہشت گردی پھیلا رہی ہیں، جنگی جنون کو ہوا دینے کے لیے جعلی مقابلوں اور جعلی خبروں کو استعمال کر رہی ہیںجو مودی کا پرانا ہتھکنڈا ہے۔ بھارتی میڈیا سے ایسے شواہد بھی مل رہے ہیں کہ مودی حکومت کنٹرول لائن پر جنگ بندی معاہدے کو توڑنے کی کوشش کر رہی ہے۔مودی حکومت راجوری اور اسلام آباد میں بڑھتے ہوئے انتشار کے پیش نظر بھارت میڈیا اور عوام کی توجہ ہٹانے کے لیے پاکستان کے خلاف بے بنیاد الزامات لگارہی ہے۔ ابھی چند روز قبل مقبوضہ جموں وکشمیرکے راجوری سیکٹر میں پانچ بھارتی فوجیوں کی ہلاکت مودی کی اپنے ہی فوجیوں کے خون پر سیاست کرنے کی ناکام کوشش تھی۔ بھارت کا مقصد کنٹرول لائن پر جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزی کرتے ہوئے اپنے اندرونی مسائل سے توجہ ہٹانا ہے۔ اس سارے ڈرامے کا مقصد جنگ بندی کو توڑنا اور پاکستان کے خلاف دشمنی کو ہوادینا، اپنی اندرونی ناکامیوں پر پردہ ڈالنا، عوام کی توجہ بٹانا اور اگلے انتخابات میں کامیابی حاصل کرنا ہے۔ مقبوضہ جموں وکشمیرکے سابق گورنر ستیہ پال ملک نے بھی خبردارکیاہے کہ بی جے پی حکومت اپنے سیاسی فائدے کے لئے ایک بارپھر پلوامہ جیسا ڈرامہ رچاسکتی ہے۔