بھارت

بعض عناصر مسجدوں کے نیچے مندر ڈھونڈ کر بے چینی پیدا کرنا چاہتے ہیں، اکھلیش یادو

نئی دلی:سماج وادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو نے معاشی عدم مساوات اور ملک میں اقلیتو ں کے ساتھ بہیمانہ سلوک پر گہری تشویش کااظہار کیا ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق اکھلیش یادو نے پارلیمنٹ کے ایوان زیریں لوک سبھا میں اپنی تقریر کے دوران کہاکہ اقلیتوں خاص طور پر مسلمانوںکو دوسرے درجے کا شہری بنا دیا گیا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ بعض عناصر مسجدوں کے نیچے مندر ڈھونڈ کر بے چینی پیدا کرنا چاہتے ہیں ۔ اکھلیش یادونے کہا کہ دستور نے لسانی، مذہبی اور سماجی تنوع کے باوجود ملک کو متحد رکھا ہے ، دستور ایک ڈھال ہے جو بے اختیار اور دبے کچلے لوگوں کو بااختیار بناتا ہے لہذا اسکی حفاظت غریبوں کیلئے زندگی اور موت کا معاملہ ہے۔
انہوںنے کہا کہ ذات پات پر مبنی مردم شماری سے معاشرے میں پھوٹ نہیں پڑے گی بلکہ فاصلے گھٹ جائیں گے اور ہر ایک کو انصاف کی فراہمی یقینی ہو گی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button