مقبوضہ جموں و کشمیر

حریت کانفرنس تنازعہ کشمیر کے پر امن حل پر یقین رکھتی ہے، میر واعظ

سری نگر : بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میر واعظ عمر فاروق نے کہا ہے کہ حریت کانفرنس تنازعہ کشمیر کے پر امن حل پر یقین رکھتی ہے اور وہ اس مقصد کے حصول کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھے گی۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق میر واعظ عمر فاروق نے آج جامع مسجد سرینگر میں نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خطے میں دیر پا امن وترقی کیلئے کشمیر کے دیرینہ تنازعہ کا حل ضروری ہے۔ انہوں نے حریت رہنماﺅں مسرت عالم بٹ ، شبیر احمد شاہ ، محمد یاسین ملک ، نعیم احمد خان ، آسیہ اندابی، شاہد الاسلام ، ڈاکٹر محمد قاسم فکتو ، پیر حفیظ اللہ ، ایاز محمد اکبر اور دیگر کی مسلسل غیر قانونی نظر بندی پر سخت افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انکی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔
میر واعظ نے مزید کہا کہ انکی چند روز قبل پانچ برس سے زائد عرصے کی طویل مدت کے بعد اپنے ساتھیوں پروفیسر عبدالغنی بٹ ، مسرور عباس انصاری سے ملاقا ت ہوئی اور یہ ہم سب کیلئے ایک جذباتی لمحہ تھا۔ انہوںنے کہا کہ ہم نے ملاقات کے دوران اپنے بچھڑنے والے ساتھیوں سید علی گیلانی مرحوم، مولانا عباس انصاری مرحوم، محمد اشرف صحرائی مرحوم، مصدق عادل مرحوم کو یاد کیا اور انکے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔
میرواعظ نے کہا کہ ہم نے جموں و کشمیر کی بدلی ہوئی صورتحال کے حوالے سے بھی غور و خوض کیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button