APHC-AJK

بھارت بے پناہ وسائل کے باوجود کشمیریوں کو زیر کرنے میں ناکام ہوچکا ہے: غلام محمد صفی

کراچی 26:  کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزادجموں وکشمیر شاخ کے کنوینر غلام محمد صفی نے کہاہے کہ بھارت بے پناہ وسائل کے باوجود کشمیریوں کو زیر کرنے میں بری طرح ناکام ہوچکا ہے اوروہ اپنی ناکامیوں کو چھپانے کے لئے پاکستان پر جھوٹے الزامات لگاتا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کراچی میں آزاد رجموں و کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے رکن عامر غفار لون کی طرف سے کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں وکشمیر شاخ کی وفد کے اعزاز میں منعقدہ ایک تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے غلام محمد صفی نے کہاکہ بھارت کشمیریوں کی حق پر مبنی تحریک کو دہشت گردی کے ساتھ جوڑنے کی کوشش کرتا ہے جبکہ بھارت خود ریاستی دہشت گردی کا مرتکب ہورہا ہے جس کے شواہد بین الاقوامی سطح پر آشکارہوچکے ہیں۔ انہوں نے کہااسی کے نتیجے میں کینیڈا نے بھارت کے سفارتی عملے کو ملک بدرکردیا ہے۔ انہوں نے کہاجنہوں نے جدوجہد آزادی کی راہ میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا وہ کامیاب ہوچکے ہیں اور ہم پر ذمہ داری ہے کہ ہم اپنے شہدا ء کی قربانیوں کو فراموش نہ کریں ۔ غلام محمد صفی نے کہاکہ ہم کسی کو شہدا ء کی عظیم قربانیوں سے غداری کی اجازت نہیں دیں گے اور اس وقت تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے جب تک کہ ہم بھارتی تسلط سے آزادی حاصل نہیںکر لیتے ۔ حریت رہنما نے تقریب میں موجود خواتین کا خاص طوپر شکریہ ادا کیا اور مقبوضہ جموں وکشمیر سے ان کی محبت کو خراج تحسین پیش کیا۔
آزاد جموںوکشمیر کے سابق صدر اور وزیراعظم سردار محمد یعقوب خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں نے تحریک آزادی کشمیر کو اپنی زندگی کا حصہ بنایا ہوا ہے اور آج میں اس تقریب میں موجود ہر فرد سے کہوں گا کہ وہ تحریک آزادی کو اپنی زندگیوں کا حصہ بنائیں اور ہر ممکن اقدامات اٹھائیں جس سے مقبوضہ جموں وکشمیر کی مائوں اوربہنوں کو غاصب بھارت سے نجات مل سکے۔کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزادجموں وکشمیر شاخ کے جنرل سیکریٹری ایڈوکیٹ پرویز احمد نے اپنے خطاب میں شہر کراچی میں مقیم جموں و کشمیر کے بھائیوں اور بہنوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ جب تک آپ بھائیوں اور بہنوں کا ساتھ ہمارے ساتھ رہے گا ، بھارت تو کیا دنیا کی کوئی طاقت کشمیریوں کو آزادی کی نعمت سے محروم نہیں کرسکتی۔ اس سے قبل عامر غفار لون نے حریت وفدکو خوش آمدید کرتے ہوئے کہاکہ مقبوضہ جموں و کشمیر ہماری جان کا حصہ ہے اوراس کی آزادی ہماری اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہاکہ مقبوضہ خطے کی آزادی تک ہم چین کی نیند نہیں سو سکتے ۔تقریب میں دیگر لوگوں کے علاوہ سابق مشیر وزیراعظم آزاد کشمیرعبد الوحید میر، ڈائریکٹر کراچی آرٹس کونسل بشیر سدوزئی، سیکریٹری جنرل کراچی یونین آف جرنلسٹس سردار لیاقت ، سماجی کارکن سردار نزاکت، بشیر وانی اور اقبال کشمیری نے بھی شرکت کی۔ حریت رہنماسید اعجاز احمد، عبدالحمید لون اور شیخ عبدالماجد بھی وفد میں شامل تھے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button