مقبوضہ جموں و کشمیر

سرینگر:روح اللہ مہدی نے ریزرویشن پالیسی کیخلاف سخت احتجاج کی دھمکی دیدی

سری نگر: نریندر مودی کی زیر قیادت بی جے پی کی فرقہ پرست بھارتی حکومت کی طرف سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں نافذکی گئی ریزرویشن پالیسی کیخلاف سخت ردعمل کا سلسلہ جاری ہے۔ نیشنل کانفرنس کے سینئر رہنما اور بھارتی پارلیمنٹ کے رکن روح اللہ مہدی نے پالیسی کے خلاف سخت احتجاج کی دھمکی دی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق روح اللہ مہدی نے اپنے ایک ٹویٹ میں ریزرویشن پالیسی کی مذمت کرتے ہوئے لکھا ”میں ریزرویشن کو معقول بنانے کے اپنے مطالبے سے پیچھے نہیں ہٹوں گا۔ روح اللہ مہندی نے لکھا کہ انہوں نے اس معالے پر دو مرتبہ وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کے ساتھ بھی بات کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ معاملہ فوری توجہ کامتقاضی ہے ۔ انہوں نے متنبہ کیا کہ اگر ریزرویشن کے بارے میں خدشات کو دور نہیں کیا گیا تو میں وزیر اعلیٰ کی رہائش کے باہر دھرنا دوں گا۔
پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے رکن اسمبلی وحید پرہ سمیت دیگر سیاسی شخصیات نے بھی ریزرویشن پالیسی کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
جموں و کشمیر کے ترمیم شدہ ریزرویشن ایکٹ کے تحت علاقے کی 30 فیصد آبادی کو مختلف کوٹوں میں تقسیم کرتے ہوئے انہیں 60 فیصد سے زائد ریزرویشن فراہم کی گئی ہے۔ اس پالیسی میں پہاڑی بولنے والے افراد اور 15 دیگر (درجہ فہرست) ذاتوں کو بھی شامل کیا گیا ہے، جس سے اوپن کیٹیگری کے امیدواروں کے لیے مواقع محدود ہو گئے ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button