آزاد کشمیر

بھارت نے مقبوضہ کشمیرمیں ریاستی دہشت کی تمام حدیں پارکردی ہیں ، وزیر اعظم آزادکشمیر

مظفرآباد:
آزادجموں وکشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوارالحق نے کہا ہے کہ بھارت نے کشمیریوں کے جذبہ حریت کو کمزور کرنے کیلئے مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی کی تمام حدیں پارکر دی ہیں۔انہوں نے کہاکہ بھارت مقبوضہ کشمیرمیں آبادی کا تناسب بگاڑ کر پورے مقبوضہ علاقے کو ہڑپ کرنا چاہتا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق چوہدری انوارالحق نے ان خیالات کااظہار مانچسٹر برطانیہ کی لارڈ میئر یاسمین ڈار اور سٹوک آن ٹرنٹ کے لارڈ میئر ماجد خان و دیگر سے ملاقاتوں کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں جعلی انتخابات کا ڈرامہ رچایا گیا لیکن یہ ڈھونگ انتخابات کسی بھی صورت کشمیریوں کے استصواب رائے کا متبادل نہیں ہو سکتے۔ وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ بین الاقوامی برادری کشمیری عوام کو ان کا حق خودارادیت دلوانے کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔ انہوں نے برطانیہ میں مقیم کشمیریوں پر زوردیاکہ وہ مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی ظلم و بربریت بند کروانے اور مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے اپنی آواز دنیا کے ہر فورم پر بلند کریں۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر اس وقت ایک اہم اور نازک مرحلہ میں داخل ہو چکا ہے اوربیرون ملک مقیم کشمیریوں بالخصوص برطانیہ میں مقیم کشمیریوں کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ دنیا کے ہر فورم پر مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کو بے نقاب کرنے اور مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔ملاقات میں سینئر وزیر وقار احمد نور،وزرا حکومت فیصل ممتاز راٹھور، چوہدری محمد رشید، دیوان علی خان چغتائی، چوہدری محمد اکبر ابراہیم اور مشیر حکومت کرنل محمد معروف بھی موجود تھے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button