جموں

جموں میں بڑھتی ہوئی مسلح مزاحمت کے پیش نظر این ایس جی کا کمانڈو یونٹ تعینات

جموں: غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر کے جموں خطے میں بڑھتی ہوئی مسلح مزاحمت کے پیش نظربھارت نے علاقے میں نیشنل سیکیورٹی گارڈز (این ایس جی) جسے بلیک کیٹس بھی کہا جاتا ہے، کا ایک مستقل کمانڈو یونٹ تعینات کر دیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق این ایس جی کی تعیناتی ہنگامی صورت حال پر فوری کارروائی کو یقینی بنانے کے لیے کی گئی ہے تاکہ ماضی میں دہلی یا چندی گڑھ سے کارروائی میں تاخیرکوختم کیا جائے۔کٹھوعہ اور پونچھ جیسے علاقوں میں بڑھتی ہوئی مسلح مزاحمت سے نمٹنے میں این ایس جی بھارتی فوج اور پولیس کی مدد کریں گے۔ این ایس جی یونٹ فرنٹ لائن یونٹس بھارتی فوج ، پیراملٹری فورسزاورپولیس کے اسپیشل آپریشنز گروپ کے بیک اپ کے طور پر بھی کام کرے گا۔اگرچہ یونٹ کا سائز ظاہر نہیں کیاگیاہے، حکام کا دعویٰ ہے کہ اس کے اہلکار مختلف قسم کے خطرات سے نمٹنے کے لیے پوری طرح سے لیس ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button