محاصرے اور تلاشی
سرینگر اور پلوامہ میں بھارتی فورسز کی تلاشی اور محاصرے کی کارروائیاں
سرینگر: بھارتی فورسز نے غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے مختلف اضلاع میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں شروع کی ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج اورپیراملٹری فورس کے اہلکاروں نے سرینگر اور پلوامہ اضلاع کے علاقوں ہروان اور ترال میں تلاشی اور محاصرے کی کارروائیاں شروع کیں ۔کارروائیوں کے دوران قابض فوجیوں کی فائرنگ کی آوازیں بھی سنی گئی ہیں ۔آخری اطلاعات آنے تک دونوں علاقوں میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں جاری تھیں۔