محاصرے اور تلاشی
بھارتی فوجیوں کی محاصرے اورتلاشی کی کارروائی
سرینگر: غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں بھارتی فوجیوں نے ضلع اسلام آباد میں بڑے پیمانے پر محاصرے اور تلاشی کی کارروائی شروع کی۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق یہ کارروائی منگل کو ضلع کے علاقے شانگس سے بھارتی فوج کی ٹیریٹوریل آرمی کے ایک اہلکارکے اغوا کے بعد شروع کی گئی۔بھارتی فوج اور پیراملٹری فورسزنے علاقے کو محاصرے میں لے کر بڑے پیمانے پر تلاشی کی کارروائی شروع کی ہے۔آخری اطلاعات آنے تک علاقے میں فوجی آپریشن جاری تھا۔