مقبوضہ جموں و کشمیر
مقبوضہ جموں وکشمیر کی موجودہ انتظامیہ ہر محاذ پر ناکام ہوچکی ہے: علی ساگر
سرینگر:غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نیشنل کانفرنس کے جنرل سیکریٹری علی محمد ساگر نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت ہر محاذ پر ناکام ہو چکی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق علی محمد ساگر نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ قابض حکام علاقے میں آرڈیننسز اورشاہی احکامات کے ذریعے حکومت کرنے کو ترجیح دیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ قانون کی حکمرانی، احتساب اور جمہوریت بہت پہلے ختم ہوچکی ہے اور صحافیوں اور ملازمین پر بے جا دبائو روز کا معمول بن چکا ہے۔علی ساگر نے کہا کہ انتظامیہ صرف دکھاواکرتی ہے اور اس نے بنیادی ضروریات زندگی سے محروم لوگوں کی بڑھتی ہوئی پریشانیوں سے منہ موڑ لیا ہے۔