بھارت
بھارت :چھتیس گڑھ میں نامعلوم مسلح افراد نے بی جے پی کارکن کوقتل کردیا
بیجاپور: بھارت کی شورش زدہ ریاست چھتیس گڑھ میں نامعلوم بندوق برداروں نے بی جے پی کے ایک کارکن کوگولی مارکر ہلاک کر دیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بی جے پی کے 35سالہ کارکن کو ریاست کے ضلع بیجاپور میں پولیس کا مخبر ہونے پر قتل کر دیا گیا۔ایک پولیس افسر نے بتایا کہ نکسلیوں نے بی جے پی کے ایک 35سالہ کارکن کو قتل کر دیا جو پولیس کے مخبر کے طور پر کام کر رہا تھا۔گزشتہ سات دنوں میں ضلع میں نکسلیوں کے ہاتھوں یہ پانچواں قتل ہے۔
دریں اثناء ریاست مہاراشٹر میں پولیس نے بتایاکہ بی جے پی کے ایم ایل سی یوگیش تلیکر کے چچا55سالہ ستیش واگھ کوضلع پونے میں نامعلوم افراد نے اغوا کر کے قتل کر دیا۔