بیانات

مقبوضہ کشمیر :منتخب حکومت اور لیفٹیننٹ گورنر کے درمیان اختیارات کی غیر منصفانہ تقسیم پر اظہار تشویش

سرینگر:

بھارت کے غیر قانونی طور پرزیرقبضہ جموں و کشمیر میں کانگریس کے صدر طارق حمید قرہ نے منتخب حکومت اور لیفٹیننٹ گورنر کے درمیان غیر منصفانہ طورپراختیارات کی عدم تقسیم پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق طارق حمید قرہ نے سرینگر میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کاروباری قواعد وضع کرنے میں تاخیر کو جموں و کشمیر میں جمہوریت اور حکمرانی کے لیے نقصان دہ قرار دیا۔انہوں نے منتخب حکومت اورلیفٹیننٹ گورنر کے اختیارات کے تعین میں ناکامی کاحوالہ دیتے ہوئے کہاکہ انتظامیہ میں دوہرے کنٹرول سے گورننس متاثر ہو رہی ہے جس کی وجہ سے بڑے پیمانے پر عوامی شکایات بڑھ رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر کی انتظامیہ پر دوہرے کنٹرول سے کشمیری عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے اور ان کے مسائل حل نہیں ہو رہے ہیں ۔طارق حمید قرہ نے کہا کہ گورننس کو قومی دھارے میں لانے کی اشد ضرورت ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button