آزاد کشمیر

بھارت کشمیریوں کی جدوجہد کو دبانے کے لیے وحشیانہ فوجی طاقت کا استعمال کر رہا ہے: غزالی

20231227_142022مظفرآباد: پاسبان حریت جموں و کشمیر کے چیئرمین عزیر احمد غزالی نے کہاہے کہ بھارت حق خودارادیت کے حصول کی کشمیریوں کی جدوجہد کو دبانے کے لیے وحشیانہ فوجی طاقت کا استعمال کر رہا ہے۔
انہوں نے آج (جمعرات) مظفرآباد میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیریوں کی جاری جدوجہد اقوام متحدہ کی منظور کردہ قراردادوں کے تنا ظر میں ایک قانونی تحریک ہے۔
انہوں نے آزاد جموں و کشمیر کے عوام سے اپیل کی کہ وہ 5 جنوری 2024 کو اپنے اپنے اضلاع میں ریلیوں اور اجتماعات کے ذریعے حق خودارادیت کا مطالبہ کریں۔غزالی نے مزید کہا کہ مظفرآباد میں اقوام متحدہ کے دفتر میں ایک قرارداد پیش کی جائے گی جس میں اقوام متحدہ پر زور دیا جائے گا کہ وہ جموں و کشمیر میں اپنے وعدے کے مطابق رائے شماری کرائے۔کنڑول لائن کے دونوں جانب اور دنیا بھر میں مقیم کشمیری 05 جنوری کو یوم حق خودارادیت کے طور پر مناتے ہیں۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے5جنوری 1949ءکو ایک قرارداد منظور کی تھی جس میں کشمیریوں کے حق خود ارادیت کو تسلیم کیا گیا تھا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button