مقبوضہ جموں و کشمیر
میرواعظ کاامام درگاہ حضرت بل کے والداور جمعیت ہمدانیہ کے صدر کے انتقال پراظہار تعزیت
سرینگر:غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میر واعظ عمر فاروق نے درگاہ حضرت بل کے امام مولانا ریاض الحق نورآبادی کے والد حاجی عبدالحمید شاہ اورجمعیت ہمدانیہ کے صدرعبدالرشیدگانی کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق عبدالرشید گانی نالہ بل باغ علی مردان خان سرینگر کے رہائشی ہیں۔میرواعظ نے اپنے تعزیتی پیغام میں گانی خاندان، جمعیت ہمدانیہ کے قائدین، مولانا نورآبادی اور دیگر اہلخانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیاہے۔میرواعظ عمر فاروق نے مرحوم عبدالرشید گانی کے انتقال کو ذاتی نقصان قرار دیتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے