کرناٹک میں اونچی ذات کے ہندوئوں نے دلت نوجوان کو زدو کوب کیا
بنگلورو05اپریل)کے ایم ایس)بھارتی ریاست کرناٹک کے ضلع حسان میں اونچی ذات کے ہندوئوں نے ایک دلت نوجوان کو گھورنے پر زدوکوب کرکے زخمی کر دیا ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق یہ واقعہ ضلع کے بیلور قصبے کے گائوں مالین ہلی میں پیش آیا جہاں ایک30سالہ دلت نوجوان سنیل کمارمبینہ طور پر اپنے مویشی لے جا رہا تھا ۔ اونچی ذات سے تعلق رکھنے والے دوافراد چندریگوڑا اور ان کے بیٹے لوکیش نے الزام لگایا کہ دلت نوجوان غصے سے ان پر حملہ کرنے لگا۔ اس کے بعد دونوں افراد نے سنیل کو مارنا شروع کر دیا اور گالیاں دیں۔زخمی سنیل کو بیلور کے سرکاری اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ نوجوان نے واقعے کی شکایت پولیس کے پاس درج کرائی ۔ نوجوان نے صحافیوںکو بتایا کہ پولیس نے ابھی تک کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی۔اس دوران پولیس نے کہا کہ چونکہ دونوں طرف سے شکایات موصول ہو رہی ہیں اس لیے ایف آئی آر بعد میں درج کی جائے گی۔