APHC-AJK

حریت رہنمائوں کاآرمی پبلک اسکول پشاور کے شہداء کو ان کی برسی پر خراج عقیدت

اسلام آباد:کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزادجموں وکشمیر شاخ کے رہنمائوں نے پشاور میں آرمی پبلک اسکول پر حملے کی 10ویں برسی کے موقع پراس لمناک سانحے میں اپنی جانیں گنوانے والے معصوم بچوں اور اساتذہ کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزادجموں وکشمیر شاخ کے رہنماں بشمول کنوینر غلام محمد صوفی، جنرل سیکرٹری ایڈووکیٹ پرویز احمد اور سیکرٹری اطلاعات مشتاق احمد بٹ نے اسلام آباد میں جاری ایک مشترکہ بیان میں اس گھنائونے حملے میں ملوث افراد کی مذمت کرتے ہوئے انہیں دہشت گرد اور انسانیت کے دشمن قرار دیا۔حریت رہنمائوںنے حملے پر گہرے دکھ اورافسوس کا اظہار کیا جس میں کمسن بچوں اور اساتذہ کو بے رحمی سے شہید کیا گیا۔ انہوں نے کہاکہ یہ تاریخ کے سیاہ ترین بابوں میں سے ایک ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس حملے نے نہ صرف پاکستان کو ہلا کر رکھ دیا تھا بلکہ پوری دنیا میں صدمے کی لہر دوڑ گئی جس سے تمام ممالک سوگ میں ڈوب گئے تھے۔حریت رہنمائوں نے کہا کہ قتل ایک سنگین جرم ہے اور قرآن پاک کے مطابق ایک بے گناہ انسان کا قتل پوری انسانیت کے قتل کے مترادف ہے۔ انہوں نے معصوم بچوں کے قتل پر گہرے دکھ کا اظہار کیاجو صرف اپنے مستقبل کو روشن کرنے کے لیے کوشاں تھے۔ انہوں نے کہاکہ ان فرشتوں کا کوئی قصور نہیں تھا، انہیں اپنی مائوں نے ایک بہترمستقبل کے خواب کے ساتھ سکول بھیجا تھا۔حریت رہنماں نے کہا کہ یہ سانحہ کسی ایک شہر، ملک یا برادری تک محدود نہیں بلکہ پوری انسانیت کا نقصان ہے۔حریت رہنمائوںنے شہداء کے اہل خانہ سے تعزیت اوریکجہتی کا اظہار کیا۔انہوں نے پاکستان کی سلامتی اور خوشحالی کے لیے دعا کی اور اللہ سے دعا کی کہ وہ ملک کو اندرونی اور بیرونی دشمنوں سے محفوظ رکھے تاکہ یہ ترقی کرتا رہے اور اس مقصد کو پورا کرے جس کے لیے اسے بنایا گیا تھا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button