امریکہ :جاسوسی کے الزام میں گرفتار بھارتی نژاد سابق امریکی مشیر ایشلے جے ٹیلِس پر فرد جرم عائد

واشنگٹن:امریکی عدالت نے بھارتی نژادامریکی نیشنل سکیورٹی کونسل کے سابق مشیر ایشلے جے ٹیلِس پر فرد جرم عائد کر دی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی نے ایشلے جے ٹیلِس کوخفیہ دفاعی معلومات اپنے پاس رکھنے اور چینی حکام سے مشتبہ ملاقاتیں کرنے پرگرفتارکیاتھا۔ سفارتی ماہرین کے مطابق ٹیلِس امریکی حکومت کی بھارت، پاکستان اور جنوبی ایشیا کے بارے میں پالیسی سازی میں کلیدی مشیر رہ چکے ہیں اور ان کا بھارتی حکومت کے ساتھ گٹھ جوڑ کسی سے ڈھکا چھپا نہیں۔ ان پر فرد جرم عائد ہونا بھارت کے لیے ایک بڑا سفارتی دھچکا ہے کیونکہ ان کا شمار واشنگٹن میں بھارت نواز پالیسی کے معماروں میں ہوتا ہے ۔قانونی ماہرین نے کہاہے کہ فرد جرم عائد ہونے سے ثابت ہو گیا کہ ایشلے ٹیلِس مخبری کرتے رہے ہیں اورامریکی نظام کے لیے یہ کیس خطرے کی گھنٹی ہے۔ فرد جرم عائد ہونے سے ثابت ہوگیاہے بھارتی نژاد امریکی مشیر حساس معاملات میں قابلِ اعتماد نہیں تھے اور امریکہ میں اعلیٰ عہدوںپر تعینات بھارتی حکام کی وفاداریاں امریکہ کے ساتھ نہیں ہوتی ہیں ۔ایف بی آئی کے مطابق، تلاشی کے دوران ٹیلِس کے گھر سے ایک ہزار سے زائد صفحات پر مشتمل خفیہ دفاعی دستاویزات برآمد ہوئیں، جن میں امریکی فضائیہ کے طیاروں کی صلاحیتیں، نیوی کی حکمت عملی اور عسکری منصوبوں کی تفصیلات شامل تھیں۔ایشلے ٹیلس کی نگرانی کی ویڈیوز میں انہیں محکمہ دفاع اور محکمہ خارجہ کی عمارتوں سے فائلیں پرنٹ کرتے اور چھپا کر لے جاتے ہوئے دکھایا گیا۔ بھارتی شہر ممبئی میں پیدا ہونے والے ایشلے جے ٹیلِس شکاگو یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی کرنے اور امریکی شہریت حاصل کرنے کے بعدامریکی نیشنل سکیورٹی کونسل اور محکمہ خارجہ میں اعلی عہدوں پر فائز رہے۔ ماہرین کے مطابق یہ کیس بھارت کی عالمی سطح پر شدید شرمندگی کا سبب بنے گا۔ایشلے ٹیلِس پر فرد جرم ثابت ہونا بھارت کی عا لمی سطح پر مزیدشرمندگی کا باعث ہے۔







