بھارت
راجستھان : بی جے پی حکومت نے ایک اور دلت استاد کو معطل کر دیا
جے پور: بھارتی ریاست راجستھان میں بی جے پی کی ہندو توا حکومت نے ایک اور دلت استاد کو معطل کر دیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق راجستھان کے ضلع کوٹہ میں حال ہی میں تین دلت اساتذہ کو معطل کیاگیا تھا اور اب اجمیر میں ایک دلت استاد کی معطلی کی خبریں سامنے آئی ہیں۔ استاد کی معطلی کی شدیدمذمت کی جا رہی ہے
اُن کی معطلی سکول کی پرنسپل، ہیملتا بیروا کی طرف سے درج کرائی گئی شکایت کی بنیاد پر کی گئی ہے، جس میں ان پر بدانتظامی اور ڈیوٹی سے غفلت برتنے کا الزام لگایا گیا ہے تاہم استاد نے الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے کہا کہ انہیں دلت ہونے کی بنا پر نشانہ بنایا گیا ہے ۔