خراج عقیدت

فارورڈ کہوٹہ آزادکشمیر میں شہداء کانفرنس کا انعقاد

555مظفر آباد 19فروری(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں شہید ہونے والے نوجوان ناصر کاظمی سمیت شہدائے کشمیر کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے آزاد جموں وکشمیر میں ضلع حویلی کے علاقے فاروڈ کہوٹہ میں ایک عظیم الشان شہداء کانفرنس کا انعقادکیا گیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق مقررین نے شہید ناصر کاظمی سمیت شہدائے کشمیر کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔شہید ناصر کاظمی گزشتہ سال دسمبر میں مقبوضہ جموں و کشمیر میں شہید ہوئے تھے۔چند سال قبل ناصر کاظمی کے ایک اور بھائی مقبوضہ جموں وکشمیر میںشہید ہوئے تھے۔ شہداء کانفرنس میں سیاسی، سماجی اور مذہبی شخصیات سمیت لوگوں کی ایک بڑی تعدادنے شرکت کی۔کانفرنس کا اہتما م مقبوضہ جموں و کشمیر میں شہید ہونے والے آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں کے ورثا ء کی تنظیم ورثاء شہدائے جموں کشمیر نے کیا تھا۔ ورثائے شہداء آزاد کشمیرکے ناظم لیاقت چودھری ،یونائیٹڈ مومنٹ آزاد کشمیر کے سربراہ رضوان حنیف ، سردار بابر ، مفتی ابو موسیٰ کشمیری سمیت سیاسی جماعتوں کے مقامی رہنمائوں نے بھی کانفرنس میں شرکت کی اور تحریک آزادی جموں و کشمیر کے شہداء کو زبر دست خراج عقیدت پیش کیا ۔آخر پرشہید ناصر کاظمی کی غائبانہ نماز جنازہ بھی ادا کی گئی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button